ETV Bharat / state

Encounter in Srinagar: سرینگر میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک - سرینگر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے سرینگر میں سکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا جس میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ Militants killed in Srinagar۔

Encounter in Srinagar
Encounter in Srinagar
author img

By

Published : Jun 12, 2022, 7:07 PM IST

Updated : Jun 12, 2022, 9:32 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ جانکاری کے مطابق ضلع سرینگر کے کریسبل پل پورا سنگم علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر میں عسکریت پسند عادل پرے ہلاک ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق پسند عادل پرے لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور مختلف معاملات میں ملوث تھا۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس قبل سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسند کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ ان پٹ کی بنیاد پر علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا۔ سکیورٹی فورسز جیسے ہی عسکریت پسندوں کے نزدیک پہنچے، دونوں طرف گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا اور سرچ آپریشن انکاؤنٹر میں بدل گیا۔

مزید پڑھیں:

پولیس کا دعوی ہے کہ ہلاک عسکریت پسند سرینگر میں دو پولیس اہلکاروں غلام حسن ڈار اور سیف اللہ قادری کی ہلاکت اور ایک بچی کو زخمی کرنے کے معاملے میں ملوث تھا۔ فی الحال علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Last Updated : Jun 12, 2022, 9:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.