سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا ہے کہ حسب سابق اسلامی روایات کے مطابق عید الاضحی کی نماز سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں صبح نو (9:00)بجے ادا کی جائے گی۔ انشاءاللہEid-ul-Adha prayers بارش اور موسم خراب ہونے کی صورت میں مقررہ وقت پر مرکزی جامع مسجد سری نگر میں نماز عید الاضحیٰ اداکی جائیگی۔ بیان کے مطابق مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلامی طرز پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے قبل از وقت نماز عید کے لئے عیدگاہ میں اپنی حاضری یقینی بنا کر اجر دارین حاصل کریں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نماز کی چٹائیاں (جائے نماز) اپنے ساتھ لائیں۔Congregational Eid prayers at Eidgah Srinagar
اس ضمن میں انجمن اوقاف نے متعلقہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ عیدگاہ میں نمازیوں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انجمن اوقاف نے عید الاضحی اور قربانی کے پیش نظر ایک بار پھر حکام سے میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو اگست 2019 سے مسلسل گھر میں نظر بند۔ Anjuman Auqa on Congregational Eid prayers
یہ بھی پڑھیں : Manasik e Hajj Start From Today: مناسکِ حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز