سرینگر: نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کی رپورٹ کے مطابق پیر کو جموں و کشمیر میں 4.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ صبح 5.38 بجے آیا۔ حکام نے بتایا کہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز ڈوڈا علاقے میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ NCS نے کہا کہ یہ عرض البلد 33.15 ڈگری شمال اور طول البلد 75.68 ڈگری مشرق میں واقع ہوا۔ حکام کے مطابق اس سال جون سے اب تک مختلف شدت کے 12 جھٹکے ڈوڈا کو لگ چکے ہیں۔ 13 جون کو ضلع میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے درجنوں عمارتوں بشمول مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں۔ دریں اثنا، 4.4 کی شدت کا زلزلہ پیر کو فیض آباد، افغانستان کے 93 کلومیٹر SE میں آیا، علاوہ ازیں انڈمان اور نکوبار میں بھی 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (NCS) نے یہ اطلاع دی۔
-
Earthquake of Magnitude:4.9, Occurred on 10-07-2023, 05:38:54 IST, Lat: 33.15 & Long: 75.68, Depth: 10 Km ,Region: Doda, Jammu and Kashmir, India for more information Download the BhooKamp App https://t.co/HwCuZM1na9@KirenRijiju @Ravi_MoES @moesgoi @Dr_Mishra1966 pic.twitter.com/qSuzNZ8WDD
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) July 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Earthquake of Magnitude:4.9, Occurred on 10-07-2023, 05:38:54 IST, Lat: 33.15 & Long: 75.68, Depth: 10 Km ,Region: Doda, Jammu and Kashmir, India for more information Download the BhooKamp App https://t.co/HwCuZM1na9@KirenRijiju @Ravi_MoES @moesgoi @Dr_Mishra1966 pic.twitter.com/qSuzNZ8WDD
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) July 10, 2023Earthquake of Magnitude:4.9, Occurred on 10-07-2023, 05:38:54 IST, Lat: 33.15 & Long: 75.68, Depth: 10 Km ,Region: Doda, Jammu and Kashmir, India for more information Download the BhooKamp App https://t.co/HwCuZM1na9@KirenRijiju @Ravi_MoES @moesgoi @Dr_Mishra1966 pic.twitter.com/qSuzNZ8WDD
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) July 10, 2023
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جون اور مئی کے مہینوں میں جموں و کشمیر کے بشمول ملک کی کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جموں و کشمیر میں بدھ کی صبح یعنی چودی جون کو یکے بعد دیگرے چار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جن کے سبب لوگوں میں ڈر وخوف پھیل گیا تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے کہا تھا کہ پہلا زلزلہ ضلع ڈوڈہ میں بدھ کی صبح سویرے 2 بج کر 20 منٹوں پر آیا تھا۔ جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔ اسی ضلع میں 21 منٹوں کے وقفے کے بعد دوسرا زلزلہ علی الصبح بجکر 41 منٹوں پر آیا تھا۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.8 ریکارڈ کی گئی تھی علاوہ ازیں اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔ تیسرا زلزلہ بھی ضلع ڈوڈہ میں ہی بدھ کی صبح 7 بجکر 56 منٹوں پر آیا تھا۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
چوتھے زلزلے کے جھٹکے ضلع کشتواڑ میں 8 بجکر 29 منٹوں پر محسوس کیے گئے۔ سینٹر کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ بتادیں کہ جموں وک شمیر میں منگل کی دوپہر کو 5.4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کا مرکز ضلع ڈوڈہ تھا اور اس زلزلے سے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔