ETV Bharat / state

Drug Cases In Kashmir گزشتہ 3 برسوں کے دوران کشمیر کے تین اضلاع میں منشیات کے 6 سو معاملات درج

پولیس کے مطابق ضلع سرینگر، وسطی ضلع گاندربل اور بڈگام میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران منشیات اسمگلروں کے خلاف 591 کیسز درج ہوئے ہے جبکہ اس سلسلے میں 1ہزار 12 افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا ہے۔

during-3-years-600-drug-cases-registered-in-kashmir
گزشتہ 3 برسوں کے دوران کشمیر کے تین اضلاع میں منشیات کے 6 سو معاملات درج
author img

By

Published : May 8, 2023, 9:53 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے طور گزشتہ 3 برسوں کے دوران منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف تقریباً 6 سو معاملات درج کئے گئے ہیں، جبکہ ایک ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع سرینگر ،وسطی ضلع گاندربل اور بڈگام میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران منشیات اسمگلروں کے خلاف 591 کیسز درج ہوئے ہے جبکہ اس سلسلے میں 1012کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا ہے۔ وہیں سرینگر میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سال 2020 میں 92 جبکہ 2022 میں سب سے زیادہ 169 کیس درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح بالترتیب 159،120،286 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس دوران ضلع سرینگر پولیس نے 209 گرام براؤن شوگر، 4 کلو 601 گرام ہیروئن،47 کلو 924 گرام چرس ،141کلو 79 گرام فکی، 14 ہزار 657 نشہ آور ادوایات کی بوتلیں، ایک لاکھ 42 ہزار 100 نشہ آور ٹکیاں،ایک لاکھ گرام گانجا،121 کلو 753 گرام بھنگ اور 3 کلو 500 گرام کرسٹل میتھ ضبط کیا۔

سال 2022 میں ضلع بڈگام میں 117 منشیات فروش گرفتار کئے گئے اور 15 پر پی ایس اے عائد کیا گیا۔2022 کے دوران 66 ایف آئی آر درج کئے گئے اور 15 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ پولیسں اسٹیشن بڈگام میں 24 مقامات درج کرکے 44 افراد گرفتار ، 8 گاڑیاں ضبط اور 3 افراد کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: Drug Addiction In JK منشیات کی بدعت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت، وجے کمار

ادھر گاندربل پولیس کے مطابق گزشتہ 3 برسوں کے دوران ضلعے میں 83 معاملات درج کر کے111 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔سال 2020 میں 24 کیس درج کئے گئے اور 30 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 2021 میں اندراج شدہ کیسوں کی تعداد 21 اور گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد 27 تھی تاہم سال 2022 میں 38 معمالات درج کر کے 54 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.