ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے وادی کشمیر میں 16 اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ 16 اپریل کے بعد وادی میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ Dry weather in Kashmir

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 11:46 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 16 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں تین دنوں تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update وادی میں سولہ اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم 4.4 ڈگری سینٹٰی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.