سری نگر: وادیٔ کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت کہیں معمول سے کم تو کہیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کے موسمی صورتحال میں فی الوقت کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 16 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں تین دنوں تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ ادھر وادی میں شبانہ درجۂ حرارت کہیں معمول سے کم تو کہیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rain in Marathwada مراٹھواڑہ میں بے موسم بارش سے کسان پریشان
یو این آئی