ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔ ادھر سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 12 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 11:43 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 12 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دھوپ بھی چھائی رہی رہی جس سے لوگوں کو مختلف جگہوں جیسے پارکوں وغیرہ میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ درج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.