ETV Bharat / state

Yasin Malik Appearance Issue تہاڑ کے ڈی جی نے عدالت میں یاسین ملک کی ذاتی پیشی کی تحقیقات کا حکم دے دیا - The issue of Yasin Maliks appearance

عدالت نے جمعہ کو یاسین ملک کی سپریم کورٹ میں ذاتی پیشی پر برہمی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد تہاڑ جیل کے ڈی جی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ یاسین ملک کی ذاتی پیشی کے معاملے میں جیل حکام کی غفلت کھل کر سامنے آگئی۔ SC on Yasin Malik Appearance

SC on Yasin Malik Appearance: Yasin Malik Appearance Issue
19065756
author img

By

Published : Jul 22, 2023, 12:04 PM IST

نئی دہلی: تہاڑ انتظامیہ نے جمعہ کو سپریم کورٹ میں جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کے ذاتی طور پر پیش ہونے پر عدالت کی جانب سے ناراضگی ظاہر کرنے کے بعد تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں جیل ہیڈ کوارٹر کے انسپکٹر جنرل راجیو سنگھ، قصوروار افسران کا فیصلہ کریں گے۔ اس معاملے میں تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ سینٹرل جیل نمبر 7 میں بند یاسین ملک کی پیشی کے معاملے میں حکام کی جانب سے بڑی کوتاہی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

SC on Yasin Malik Appearance سپریم کورٹ میں یاسین ملک کی ذاتی پیشی پر ججز برہم

واضح رہے کہ سپریم کورٹ جمعہ کو جموں کی عدالت کے حکم کے خلاف سی بی آئی کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔ اس دوران جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کی عدالت میں پیشی دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ جیسے ہی سماعت شروع ہوئی، جسٹس سوریا کانت اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے کہا کہ 'جسٹس دتہ اس معاملے کی سماعت نہیں کر سکتے'۔ سماعت کے دوران یاسین ملک عدالت میں موجود تھے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عظمیٰ نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ یاسین ملک کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ سکیورٹی ایک بڑا مسئلہ ہے اور وہ ایک ہائی رسک قیدی ہے۔ انہیں جیل سے باہر نہیں نکالا جا سکتا۔ اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بنچ کو یقین دلایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی اقدامات کیے جائیں گے کہ انہیں مستقبل میں اس طرح جیل سے باہر نہ لایا جائے۔ سماعت کے دوران جسٹس کانت نے کہا کہ یاسین ملک ورچوئل موڈ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے آسان اور محفوظ بھی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد تہاڑ جیل کے کن افسران کے خلاف اس لاپرواہی پر کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.