ETV Bharat / state

'ڈاکوؤں نے ہمارا پرچم چھینا' کے تبصرہ پر محبوبہ مفتی کے خلاف شکایت

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 4:17 PM IST

شکایت میں محبوبہ مفتی کے خلاف سختی سے کارروائی اور نیشنل آنر ایکٹ 1971 کی توہین کی روک تھام اور آئی پی سی کی دیگر شقوں کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے محبوبہ مفتی کے خلاف بھارتی حکومت پر جنگ برپا کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

محبوبہ مفتی کے خلاف دہلی پولیس سے شکایت درج

دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل نے پولیس سے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف شکایت کی ہے۔ انہوں نے شکایت کی ہے کہ محبوبہ مفتی کا بیان 'ڈاکوؤں نے ہمارا پرچم چھین لیا' اشتعال انگیز اور توہین آمیز تھا۔ محبوبہ مفتی، جنہیں حال ہی میں حراست سے رہا کیا گیا تھا، نے جمعہ کے روز قومی پرچم اور جموں و کشمیر کے سابق پرچم کے بارے میں پریس کانفرنس کر کے اپنی بات رکھی تھی۔

ایڈوکیٹ وینیت جندال نے دہلی پولیس کو اپنی شکایت میں کہا ہے کہ محبوبہ مفتی عوام کے ذریعہ منتخب بھارتی حکومت کے خلاف اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات دے رہی ہیں۔ جندال نے جمعہ کو شکایت میں کہا، 'یہ ایک اشتعال انگیز بیان ہے جو برادریوں میں نفرت اور بدامنی پیدا کرنے اور منتخب حکومت میں انتشار پھیلانے کے لئے دیا گیا ہے، کیونکہ وہ ایک بااثر اور عوامی شخصیت ہیں۔'

شکایت میں محبوبہ مفتی کے خلاف سختی سے کارروائی اور نیشنل آنر ایکٹ 1971 کی توہین کی روک تھام اور آئی پی سی کی دیگر شقوں کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے محبوبہ مفتی کے خلاف بھارتی حکومت پر جنگ برپا کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید، شکایت کنندہ نے بتایا ہے کہ محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم کی توہین کی ہے اور قومی میڈیا کے سامنے بھارتی قومی پرچم کی بے عزتی کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے پرانی ریاست جموں و کشمیر کے جھنڈے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ڈاکو ہمارا پرچم چھین کر لے گئے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.