ETV Bharat / state

Waqf Board Logo: جموں وکشمیر وقف بورڈ کے 'لوگو' کی نقاب کشائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 12:00 PM IST

جموں و کشمیر وقف بورڈ نے سرینگر میں علما، ائمہ کی موجودگی میں 'لوگو' کی نقاب کشائی کی جسے، بورڈ کی چیئرپرسن کے مطابق، ایک میٹنگ میں منظوری دی گئی تھی۔

جموں وکشمیر وقف بورڈ کے ’لوگو‘ کی نقاب کشائی

سرینگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ نے اپنے علامتی نشان( لوگو) کی نقاب کشائی عمل میں لائی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب جموں وکشمیر وقف بورڈ کا ’’لوگو‘‘ منظر عام پر لایا گیا ہے۔ اگرچہ یونیورسٹیز، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم محکمہ جات کے اپنے علامتی نشان ہیں تاہم وقف بورڈ کا اپنا کوئی بھی علامتی نشان نہیں تھا۔ ایسے میں سرینگر میں وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے وادی کشمیر کے علماء، مشائخ اور ائمہ حضرات کی موجودگی میں جموں وکشمیر وقف بورڈ کے لئے بنائے گئے ’’لوگو‘‘ کی نقاب کشائی کی۔

علامتی نشان کی نقاب کشائی کے بعد وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے ’’لوگو‘‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگرچہ جموں وکشمیر وقف بورڈ کو قائم ہوئے اور اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے سو سال سے بھی زائد عرصے ہوا ہے لیکن اس ادارے کا اب تک اپنا کوئی علامتی نشان نہیں تھا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس علامتی نشان کو بنانے کی منظوری پہلے ہی بورڈ میٹنگ میں لی گئی تھی اور اس کے بعد اس ’’لوگو‘‘ کو ترتیب دینے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ ایسے میں تمام اسلامی اور شرعی دائرے میں رہ کر علماء کرام اور مشائخ کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد اس کو عملی شکل دی گئی ہے۔

انہوں نے کیا کہا کہ اس علامتی نشان سے جموں وکشمیر وقف بورڈ کی اپنی پہچان بن گئی ہے۔ وہیں ہماری خواہش ہے کہ ہم سب کو مل کر بنا کسی تضاد یا تفریق کے دین اسلام کی خدمت کریں اور وقف بورڈ کو آگے لیجانے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کریں۔ اس موقع پر ’’لوگو‘‘ سے متعلق ایک پاور پوائنٹ پرزینٹیشن بھی پیش کی گئی۔ جس میں علامتی نشان کے ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی۔

مزید پڑھیں: JK Waqf Board کرایہ ادا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی ہوگی، درخشاں اندرابی

ایسے میں جموں وکشمیر وقف بورڈ نے اپنے مجوزہ نشان کے لئے بنیادی خاکے کے طور پر جو ربع الحزب کا انتخاب کیا ہے۔ وہ ایک آکٹگرام کی شکل میں ہے۔ جسے دو مربعوں سے بنایا گیا ہے۔ یہ قرآن کی علامت کے لئے وضع شدہ قدیم اسلامی نظام کی علامت ہے جبکہ علامتی طور پر ہشت وجہی ستارے کو اسلامی ریاضی دانوں نے قرآن مجید کی تالیف کے مطابق قرآنی حکمت کی نمائندگی کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

لوگو میں ہشت پہلو کے اوپری حصہ میں اسلامی تعمیراتی علامت کے طور پر ایک درگاہ کو ہلال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ جبکہ سبز محراب کے اندر گنبد اسلام کے عظیم اور لازوال ماخذ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قرار گاہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ علامتی نشان کے اوپر کا ہلال دنیا و آخرت کی راہ میں خدا کی رہنمائی کی نمائندگی کرتا ہے۔ مرکزی لوگو میں ہلال کی شکل والے بیس ہولڈ کے اندر اردو اور انگریزی میں جموں وکشمیر وقف بورڈ تحریر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.