سرینگر:جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں منگل کی شام ایک سی آر پی ایف اہلکار سڑک حادثے میں زخمی ہوا۔CRPF PERSONAL INJURED IN HYDERPORA
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے بتایا کہ "آج تقریباً 8 بجے ایک لاپروہ ڈرائیور نے اپنی چھوٹی گاڑی سے حیدر پورہ چوک پر تعینات ایک سی ار پی ایف اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہوا۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اس حادثے میں سی ار پی ایف کی 25 بٹالین سے منسلک اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوا اور اس کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیے گیا جہاں اُس کی حالات بہتر بتائی جا رہی ہے۔"Hit and Run Case At Hyderpora
مزید پڑھیں:
اس لاپروہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی پر بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ہی ڈرائیور کو پکڑ کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ میڈیا ہاؤسز اور چینلز نے اس واقعے کے بارے میں غیر تصدیق شدہ اور جعلی کہانی چلا ہیں۔حیدر پورہ میں کوئی عسکری حملہ نہیں ہوا ہے معاملہ لاپروائی اور ہٹ اینڈ رن کیس ہے۔