ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید تین افراد کی موت

وادی کشمیر کے دو عمر رسیدہ افراد اور جموں سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون کی کورونا میں مبتلا ہو کر موت واقع ہونے سے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہوگئی ہے۔

کورونا میں مبتلا مزید تین کی موت، اموات کی کل تعداد 39 ہوئی

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 9:34 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک 70 سالہ معمر شخص کو ہفتہ کی علی الصبح ہسپتال لایا گیا جہاں ایک گھنٹے کے بعد اس کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ متوفی شخص، جو نمونیا سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھا، کا کورونا وائرس ٹیسٹ بعد از مرگ مثبت آیا ہے۔

قبل ازیں اسی ایجنسی نے ہسپتال برائے امراض سینہ سرینگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے حوالے سے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک 72 سالہ شخص کو گذشتہ روز یہاں منتقل کیا گیا تھا جس کی ہفتہ کے روز موت واقع ہوئی۔

دریں اثنا جموں سے تعلق رکھنے والی کورونا میں مبتلا ایک 62 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔

گونمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کرتی بھوشن نے بتایا کہ میران صاحب جموں سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون کو 24 مئی کو یہاں لایا گیا تھا اور بعد میں اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور ہفتہ کے روز اس کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی خاتون عارضہ قلب کے علاوہ دیگر عارضوں میں بھی مبتلا تھی۔

ادھر ان تین اموات کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 39 ہوگئی ہے جن میں سے 34 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 5 جموں صوبے کے ہیں۔

وادی کشمیر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ اموات ضلع سری نگر میں ہوئی ہیں جہاں 9 افراد کورونا میں مبتلا ہوکر چل بسے ہیں۔

سرینگر کے بعد دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک سات اموات درج ہوئی ہیں جبکہ اننت ناگ میں پانچ، کولگام اور شوپیاں میں چار چار، بڈگام اور کپوارہ میں دو اور بانڈی پورہ میں ایک ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر راہی ملک عدم ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.