گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس (Coronavirus in J&K) کے 182مثبت معاملات درج کیے گئے جن میں 194وادی کشمیر جبکہ 33صوبہ جموں سے درج کیے گئے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق اس دوران مہلک وائرس سے 160مریض شفایاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج کئے گئے جن میں 32صوبہ جموں جبکہ 128صوبہ کشمیر سے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت جموں و کشمیر میں 1706فعال معاملات ہیں جن میں 248جموں صوبہ جبکہ 1458وادی کشمیر میں ہیں۔
اس موذی وائر سے اب تک جموں و کشمیر میں 329891افراد شفایاب ہو چکے ہیں وہیں اس مہلک وائرس نے 4466افراد کی جان لی ہے جن میں 2148جموں جبکہ 2282وادی کشمیر سے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں گزشتہ دو ہفتوں سے عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ مثبت کیسز میں اضافہ درج ہوا ہے جس کے سبب عوام میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔