جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 704 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 96 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 34480 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 657 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 195 اور کشمیر سے 509 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7630 ہے۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 198، بارہمولہ 16، کولگام 9، شوپیاں 9، اننت ناگ 47، کپواڑہ 49، پلوامہ 55، بڈگام 64، بانڈی پورہ 22، گاندربل 40، جموں 98، کٹھوعہ 27، راجوری 17، ادھم پور 15، رامبن 3، سامبا 12، کشتواڑ 9، ڈوڈہ میں 7 اور ریاسی میں 0 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 8553 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2694، کلگام 1877، شوپیان 1646، اننت ناگ 2193، پلوامہ 2442، کپواڑہ 1943، بڈگام 2271، بانڈی پورہ 1974 اور گاندربل میں 1279 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 2561، راجوری 858، رامبن 651، کٹھوعہ 782، ادھم پور 752، سامبا 671، ڈوڈہ 384، پونچھ 383، ریاسی 360 اور کشتواڑ میں 206 کیسز ہیں۔
نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 34480 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 26872 اور جموں میں 7608 کیسز شامل ہے۔
دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 599 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 126 اور کشمیر سے 473 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 26193 ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔