بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک نے آج پنچایت حلقہ جاولپورہ بلاک واٹرہیل میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔ پروگرام میں جوالا پورہ، گوجرہ، سندی پورہ، ہیوودور اور بلاک واٹرہیل کے دیگر ملحقہ دیہاتوں کے مختلف پی آر آئیز، گاؤں کے عمائدین اور دیگر معززین نے اے ڈی ڈی سی کے ساتھ اپنے مسائل اور مطالبات اٹھائے اور بروقت حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اے ڈی ڈی سی نے علاقے کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام جاری منصوبوں پر کام کو تیز کیا جائے تاکہ بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
پلوامہ: ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) پلوامہ عبدالراشد ملک کی صدارت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی پلوامہ نے، جوڈیشل اور بار ممبران کے افسران کی موجودگی میں کیا National Lok Adalat was held in Pulwama۔
کولگام: ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کولگام کی جانب سے آج کولگام کورٹ میں قومی لوک عدالت کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ جس میں موقع پر ہی کئی معاملوں کا نپٹارا عمل میں لایا گیا۔ دمحال، ہانجی پورہ اور قاضی گنڈ منصف کورٹ کمپلکس میں بھی لوک عدالت کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ یہاں کئی کیسوں کو موقع پر حل کیا گیا، جو عرصے دراز سے زیر التوا میں تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج طاہر خورشید رینہ نے کہا کہ بنیادی طور ایسے لوک عدالتوں سے غریب لوگ مستفید ہوتے ہیں کیوں کہ ان کا پیسہ بھی بچ جاتا ہے اور انصاف جلد مل جاتا ہے Lok Adalat was held in Kulgam۔
قاضی گنڈ: کولگام ضلع کے قاضی گنڈ میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ لوک عدالت کی صدارت منصف جج و چیئرمین لیگل سروسز اتھارٹی قاضی گنڈ کرن بجیال نے کی۔
لوک عدالت میں وکلاء، بار ممبران اور بڑی تعداد میں عوام موجود تھے۔ لوک عدالت کے دوران افہام و تفہیم کے ذریعے اور آپسی رضا مندی کے ذریعہ 684 معاملات میں سے 435 معاملات کا نپٹارہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ 54,400 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔ لوک عدالت میں ٹریفک، بینک، بجلی، خاندانی تنازعات اور ریونیو کیسز کی سماعت کی ہوئی۔ لوک عدالت کو عوامی سطح پر کافی پزیرائی حاصل ہوئی۔
پونچھ / منڈی: جموں و کشمیر انتظامیہ عوام کی دلہیز تک ان کے مسائل کی جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقع ساوجیاں کے ہائیر ماڈل سیکنڈری سکول میں عوامی دربار منعقد کیا گیا۔ جس میں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اندرجیت کی قیادت میں پروگرام منعقد ہوا۔
پروگرام میں ساوجیاں گگڑیاں چھول بیدار بلنائی چھمر کناری پنچائیتوں کے سر پنچ، پنچ، سماجی کارکنان و دیگر عوامی نمائندگان نے شریک کی۔ علاوہ ازیں مختلف محکموں کے متعدد ضلع و تحصیل آفیسران اور ملازمین بھی حاضر رہے۔ اس دوران متعدد علاقوں سے وابسطہ لوگوں نے علاقہ میں درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
- Lok Adalat in Pulwama: پلوامہ میں 11 دسمبر کو قومی لوک عدالت کا انعقاد
- شوپیاں میں نیشنل لوک عدالت کا انعقاد
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے مسائیل سے آگاہی کے بعد چند مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ جب کہ دیگران مسائل کو جلد از جلد حل کئے جانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام آفیسران پر زور دیا کہ وہ عوام کو ہر ممکن سرکاری اسکیموں کی جانکاری فراہم کریں۔ تاکہ سرکاری جس غرض سے ان اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے اس مقصد کو پورا کیا جاسکے۔