سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں جمعہ کو ایک شخص پھسل کر ایک نہر میں غرقآب ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ کنہ کدل میں سندر کول نہر کے کنارے پر ایک شہری، جس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے، اپنے جوتے صاف کر رہا تھا کہ وہ پھسل کر غرقآب ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے پانی میں کود کر اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شہری کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'بھارت میں غیر قانونی جاسوسی ناممکن': مرکزی آئی ٹی وزیر
یو این آئی