ETV Bharat / state

Chargesheet Filed Against Fazili and Fahad Shah اعلیٰ فاضلی، فہد شاہ کے خلاف چارج شیٹ دائر - ریاستی تحقیقات ایجنسی صحافی فہد شاہ

ریاستی تحقیقات ایجنسی نے پی ایچ ڈی اسکالر اعلیٰ فاضلی اور فہد شاہ کے خلاف 11 سال قبل شائع ہونے والے مضمون پر چارج شیٹ دائر کی ہے۔ Charge sheet filed against PhD Scholar Fazili and Journalist Fahad Shah

علیٰ فاضلی، فہد شاہ کے خلاف چارج شیٹ دائر

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 12:10 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعرات کو ’’دی کشمیر والا‘‘ کے ایڈیٹر فہد شاہ اور ریسرچ اسکالر عبد الاعلیٰ فاضلی کے خلاف مبینہ طور پر ’’عسکریت پسندی کو فروغ‘‘ دینے کے ایک معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ مقدمہ عسکریت پسندی کی حمایت سے متعلق ہے جس میں ملزم فاضلی عسکریت پسندی پھیلانے اور اس ضمن میں جھوٹی داستان گڑھنے کی مجرمانہ سازش کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی اشتعال اور فتنہ انگیز تحریر کے ذریعے بدامنی پھیلانے اور نوجوانوں کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔‘‘ پلوامہ پولیس کے مطابق یہ مضمون ریسرچ اسکالر اعلیٰ فاضلی نے لکھا تھا، جنہیں 17 اپریل کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ Charge sheet filed against Journalist Fahad Shah

مزید پڑھیں:Fahad Shah Bail Rejected: این آئی اے کورٹ میں صحافی فہد شاہ کی ضمانت مسترد

جب کہ پلوامہ پولیس نے فروری میں فہد شاہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ملک مخالف مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں (میں ملوث ہونے) کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد شاہ کو موجودہ کیس میں 2011 میں آن لائن میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے بارے میں حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے بارے میں حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ ’’انتہائی اشتعال انگیز اور فتنہ انگیز‘‘ ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ یہ مضمون ’’قومی مفاد کے عین مخالف پایا گیا اور اس نے ملک کے ایک حصے کی علیحدگی کے دعوے کی حمایت کی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا، تشدد کو بڑھاوا دیا اور عسکریت پسندی کی کارروائیوں کی وکالت اور حوصلہ افزائی کی۔‘‘ ایجنسی نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ شاہ نے فاضلی کے ساتھ مل کر آرٹیکل شائع کرنے کی سازش کی تھی جس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا تھا۔ ملزمین کو ’’سمجھوتہ کرنے والے صحافی‘‘ قرار دیتے ہوئے بیان میں ایجنسی نے دعوی کیا کہ مضمون کا مقصد ’’بھارت کے خلاف نفرت اور دشمنی پیدا کرکے اس فکر کو دوام اور قوت بخشنا تھا۔‘‘ Charge sheet filed against PhD Scholar Aala Fazili

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.