ETV Bharat / state

Kiru Hydro Power Project Case: جموں و کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں سی بی آئی کے چھاپے

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 3:58 PM IST

Updated : Jul 6, 2022, 5:48 PM IST

سنٹرل بیرو آف انویسٹی گیشن نے کیرو پاور پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں سرینگر، جموں، پٹنہ، ممبئی اور دلی کے سولہ مقامات پر چھاپے مارے۔ سی بی آئی نے رواں برس اپریل میں کیرو پاور پروجکٹ کے تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کی تھی۔ Kiru Hydro Power Project Case

cbi-raids-16-locations-in-five-cities-in-connection-with-kiru-hydro-power-project
جموں و کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں سی بی آئی کے چھاپے

سرینگر: سنٹرل بیرو آف انویسٹی گیشن(سی بی ائی) نے آج کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر زیر تعمیر کیرو پاور پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں سرینگر سمیت ملک کے پانچ شہروں میں سولہ مقامات پر چھاپے مارے جن افراد کے گھروں میں چھاپے مارے گئے ہیں، ان میں سینیئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری بھی شامل ہیں۔ CBI Raids in Different Locations

نوین چودھری سابقہ جموں و کشمیر کاڈر کے سینیئر آی اے ایس افسر تھے جو گذشتہ 26 برسوں سے جموں و کشمیر میں تعینات تھے۔ گزشتہ ماہ ان کو ریاست میزورام منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نوید چودھری سابق فائنانشل کمشنر رہ چکے ہیں اور اس دوران وہ چناب ویلی پاور پروجیکٹس لمیٹڈ کمپنی کے چیئرمین بھی تھے۔

سی بی آئی کے ایک بیان کے مطابق یہ چھاپے سرینگر، جموں، پٹنہ، ممبئی اور دلی میں سولہ مقامات ایجنسی کے مختلف ٹیموں نے ڈالے۔ اس کے علاوہ سی بی آئی نے روپن پٹیل چیئرمین اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر آف پٹیل انجینئرنگ لمیٹڈ ممبئی، وجے گپتا اور امریندر کمار سنگھ سے بھی پوچھ تاچھ کی۔

سی بی آئی نے رواں برس اپریل میں کیرو پاور پروجکٹ کی تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کی تھی۔ ان مبینہ بے ضابطگی کا پردہ فاش سابق جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ان میں نوین چوندھی، دو سابقہ ڈائریکٹر اور کیرو پروجکٹ کے سول کاموں کو تعمیر کرنے والی کمپنی کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد شامل ہے۔

Last Updated : Jul 6, 2022, 5:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.