ETV Bharat / state

BSF Passing Out Parade بی ایس ایف کے ٹریننگ سینٹر سے 115 ریکروٹ کانسٹیبل پاس آؤٹ - بی ایس ایف آئی جی کشمیر اشوک یادو

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 24 ہفتوں پر محیط سخت تربیت کے دوران ان بھرتی ہونے والے کانسٹیبلوں نے مختلف قسم کے ہتھیاروں کو سنبھالنے، فائرنگ کی مہارت، قانون، ڈرل اور سرحدی منیجمنٹ میں مہارت حاصل کی۔

bsf-passing-out-parade-for-115-new-recruits-held-in-srinagar-humhama
بی ایس ایف کے ٹریننگ سینٹر سے 115 ریکروٹ کانسٹیبل پاس آؤٹ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 5:20 PM IST

سرینگر: سرینگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں واقع بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سبسڈری ٹریننگ سینٹر پر ہفتے کے روز 115 ریکروٹ کانسٹیبلوں کی پاوسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔اس پریڈ کے دوران ملک بھر سے تعلق رکھنے والے پاس آؤٹس نے پوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر بی ایس ایف کشمیر فرنٹئر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اشوک یادو مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی خود اعتمادی، مہارت اور ہم آہنگی کی سراہنا کی جو اس پریڈ کا خاص حصہ تھا۔

  • In a spectacular display of drill & discipline, the Attestation Parade of the 119th Batch of Ct(GD) absorbed from Ct(TM) was conducted at STC Kashmir today. The parade was reviewed by Sh Ashok Yadav IPS, IG STC who exhorted the Ct(GD) to live up to the expectations of the Nation. pic.twitter.com/NcOobPs97C

    — BSF Kashmir (@BSF_Kashmir) October 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے ریکروٹ ہونے والے اہلکاروں کو ہمت اور جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی تاکید کی۔موصوف آئی جی نے کمانڈنٹ ایس ٹی سی بی ایس ایف کشمیر اور تدریسی عملے کو کامیاب کوششوں اور تربیت حاصل کرنے والوں کو وسیع تربیت فراہم کرنے اور انہیں مختلف سرحدی علاقوں میں در پیش چلینجوں کے لئے تیار کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ٹرینیز نے اس سنگ میل تک پہنچنے کے لئے غیر متزلزل عزم اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ریکروٹس کے روشن مستقبل اور کامیاب پیشہ ورانہ کیرئر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔موصوف مہمان خصوصی نے مختلف آؤٹ ڈور اور انڈور ٹریننگ سرگرمیوں میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو میڈلوں سے نوازا۔ٹرینیز میں سے پانچ کو مختلف سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹرافیاں دی گئیں۔

مزید پڑھیں:

BSF Passing Out Parade ادھم پور میں بی ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 24 ہفتوں پر محیط سخت تربیت کے دوران ان بھرتی ہونے والے کانسٹیبلوں نے مختلف قسم کے ہتھیاروں کو سنبھالنے، فائرنگ کی مہارت، قانون، ڈرل اور سرحدی منیجمنٹ میں مہارت حاصل کی۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.