ETV Bharat / state

Ravinder Raina On Dr Farooq Abdullah جموں و کشمیر ایک ہی ہے، اسے الگ کرکے نہیں دیکھنا چاہیے: رویندر رینا - سرینگر نیوز

نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے لداخ اور سرینگر میں جی 20 کے اجلاس اور جموں کو نظر انداز کیے جانے کے بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما رویندر رینا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 3, 2023, 12:30 PM IST

رویندر رینا

سرینگر: جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رویندر رینا نے منگل کے روز جی 20 اجلاس پر سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے دیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سرینگر میں پارٹی کے دفتر پر پارٹی کے سینئر لیڈران کے ساتھ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جی 20 سربراہی اجلاس کا انعقاد بہت ہی اچھی بات ہے اور جموں و کشمیر کے لوگ جی 20 ممالک کے نمائندوں کو خوش آمدید کہنے کا موقع فراہم کرنے پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بے حد مشکور ہیں۔ فاروق عبداللہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے رویندر رینا نے کہا کہ فاروق عبداللہ کا بیان ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ نیشنل کانفرنس کی سیاسی زمین تیزی سے پھسل رہی ہے۔ کچھ لوگوں کو امن، خوشحالی اور ترقی ہضم نہیں ہوتی اور وہ شور مچاتے ہیں کیونکہ وہ جموں و کشمیر کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ برقرار رکھنے والے لوگوں کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

رویند رینا نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر ایک ہے اسے الگ کرکے نہیں دیکھنا چاہیے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میٹنگ سرینگر میں ہو رہی ہے یا جموں میں۔ یہ عوام کے ذہنوں میں زہر گھولنے اور معاشرے کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فاروق عبداللہ کو یاد دلانا چاہتے ہیں جو کئی بار وزیر اعلیٰ رہے اور مرکزی وزیر بھی، کہ بازار اور تعلیمی ادارے ہر سال 10 ماہ تک بند رہتے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں نمائندہ ای ٹی وی بھارت کشمیر میں جی ٹوئنٹی میٹنگ منعقد کیے جانے پر بات چیت کی تھی اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت پر جموں کو نظر انداز کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔ فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ جب جی ٹوئنٹی کا اجلاس لداخ اور کشمیر میں کیا جارہا تھا تو پھر جموں میں کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Farooq Abdullah Talk With Etv Bharat غیر مقامی لوگوں کو فلیٹ، مقامی لوگ کہاں جائیں گے: فاروق عبد اللہ کا طنز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.