سرینگر: جموں وکشمیر میں 77 ویں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ تقریب میں ایل جی منوج منوج سنہا قومی پرچم لہرائے گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی لےگی۔اس حوالے سے بخشی اسٹیڈیم کو دولہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ برقی قمقموں سے اسٹیڈیم اور گردنواح کو روشن کیا جارہا ہے جہاں اسٹیڈیم کے آس پاس سکیورٹی کا کڑا پہرا بٹھایا گیا ہے۔ وہیں اسٹڈیم کو سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ڈرون سے بھی نظر گزر رکھی جارہی ہے۔ پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے تقریب کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی جارہی ہے۔
سرینگر کے دیگر اضلاع میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ جن ضلع اور تحصیل صدر مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے، وہاں سکیورٹی کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی امکانی گڑ بڑی سے بروقت نمٹا جائے ۔
یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر گرمائی دارالحکومت سرینگر میں فورسز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے۔لال چوک سمیت شہر کے حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد عمل میں لائی گئی ہے۔ لال چوک میں جگہ جگہ پر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے،وہیں مشکوک افراد کی جامہ تلاشی کے علاوہ شناختی کارڈ بھی چیک کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Independence Day Celebration یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی کے کڑے بندوبست
15 اگست کی تقریبات کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے جہاں وادی بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں کو متحرک رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یوم آزادی کے قبل ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں "میری مٹی میرا دیش"کے تحت مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جہاں اسکولی بچوں کی جانب ترنگا ریلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا وہیں محکمانہ سطح پر بھی کئی دیگر تقریبات عمل میں لائی گئیں۔