ETV Bharat / state

Article 370 Abrogation Hearing فیصلہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں ہوگا، مظفر شاہ - عوامی نیشنل کانفرنس نائب صدر مظفر شاہ

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر طویل سماعت کے بعد آج اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرکے جموں وکشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا تھا۔

article-370-abrogation-hearing-it-will-be-the-victory-for-the-people-of-india-and-jk-muzaffar-shah
فیصلہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں ہوگا، مظفر شاہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 5:31 PM IST

فیصلہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں ہوگا، مظفر شاہ

دہلی:سپریم کورٹ نے دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر طویل سماعت کے بعد آج اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں جسٹس ایس کے کول، سنجیو کھنہ، بی آر گوائی اور سوریہ کانت پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے 16 دنوں تک اس معاملے میں عرضیوں کی سماعت کی۔

عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے اس حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ نے دفعہ 370 کی منسوخی کی عرضیوں پر 16 دنوں تک شنوائی کی۔ انہوں نے کہا اس دوران عدالت عظمی نے عرضی گزاروں اور سرکار کے موقف کو غور سے سنا۔

انہوں نے کہا کہ جو دلائل عرضی گزاروں کے وکلاء نے کورٹ کے سامنے رکھے اس حساب سے یہ کیس ہمیں لگ رہا ہے کہ یہ کیس ہم جیت گئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو بھارت کے آئین نے جموں و کشمیر کے عوام کو دیا تھا اور آج یہ کیہ رہے کہ 70 سال کے بعد کہ اسے منسوخ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ ججوں کی پیچ نے کیس کو غور سے سنا اور فیصلہ کو محفوط رکھا ۔ جس طرح سے عرضی گزار کے وکلاء نے اس کیس کا دفاع کیا، اب لگ رہا ہے کہ بی جے پی کے پاس کچھ نہیں بچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حساب سے یہ کیس جموں وکشمیر کے لوگوں کے حق میں ہے اور بی جے پی کو اس کیس میں ہار ہونگی۔

مزید پڑھیں: Article 370 abrogation آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں شنوائی کے دوران تمام لیگل ایسپکٹ کو دیکھا گیا اور ہر ایک چیز پر باریک بینی سے غور کر کے فیصلہ کو محفوظ کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ کیس کا فیصلہ جموں وکشمیر عوام کے حق میں ہوگا، باقی اب ہم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.