ETV Bharat / state

Kashmir G 20 Summit جی 20 اجلاس کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل

جی ٹونٹی اجلاس سے قبل جہاں شہر سرینگر کو جاذب نظر بنایا جا رہا ہے وہیں دوسری جانب سیکورٹی کے سبھی سخت ترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

جی 20 اجلاس کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل

author img

By

Published : May 20, 2023, 5:41 PM IST

جی 20 اجلاس کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل

سرینگر (جموں و کشمیر) : سرینگر میں منعقد ہونے والے جی 20 سمٹ کے پیش نظر شہر سرینگر کو دلہن کی سجایا جا رہا ہے۔ جہاں سڑکوں کی تجدید و مرمت کا کام سرعت سے عمل میں لایا گیا ہے وہیں دیگر تعمیری کاموں کے علاوہ سڑک کے کناروں اور دیواریوں کو رنگ و روغن سے پرکشش اور جاذب نظر بنایا گیا ہے۔ اس بیچ پہلی بار ان بنکروں کو بھی سجایا گیا جوکہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لے کر سرینگر کے ایس کے آئی سی سی تک کی سڑکوں پر پہلے ہی سے قائم ہیں اور مذکورہ بنکروں کے سامنے کشمیر کے خوبصورت مناظر کی تصویریں لگائی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسمارٹ سٹی کے تحت جاری ان کاموں پر بھی اس خاص توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جنہیں جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل مکمل کرنا مقصود ہے۔ جن راستوں یا جگہوں سے مندوبین کا گزرنا ہے وہاں سجانے سنوارنے اور دیگر تعمیراتی کاموں کو تقریبا مکمل کا جا چکا ہے اور کچھ مقامات رہ گئے ہیں اور باقی ماندہ کام کام کو بھی جنگی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے، ایسے میں تعمیراتی ایجنسیاں دو شفٹوں میں کام کر رہی ہیں تاکہ مقررہ مدت تک تجدید و مرت اور رنگ و روغن کے کام کو مکمل کیا جا سکے۔

ادھر، جموں وکشمیر خاص کر شہر سرینگر میں جی 20 اجلاس کے پیش نظر حفاظتی بندوبست کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اہم اور مصروف ترین جگہوں پر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی اضافی نفری کو تعینات رکھا گیا ہے۔ وہیں ایس کے آئی سی سی، ڈل جھیل اور اس کے گرد و نواحی علاقوں کو مرین اور این سی جی کمانڈوز کے زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ اہم سڑکوں اور حساس جگہوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں کی تلاش لی جا رہی ہے جبکہ گاڑیوں کے کاغذات کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جارہے ہیں۔ وہیں شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی لوگوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ جی 20 اجلاس کے دوران مندوبین کے لیے 22 مئی کی شام ایک تفریخی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں کشمیری اور دیگر مقامی زبانوں میں گلوکار محفل میں سماں باندھے گے، جھیل ڈل کے کنارے منعقد کئے جانے والے 45 منٹ کے اس میگا کلچرل شو کے لیے تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔ وادی میں پہلی مرتبہ غیر ملکی مندوبین کو جموں وکشمیر کی ثقافت، رقص اور موسیقی کے علاوہ مقامی ثقافت سے روشناس کرایا جائے گا۔ ثقافتی پروگرام کے لئے ہائی ٹیک وسائل کو استعمال میں لیا جا رہا ہے تاکہ بہتر انداز میں یہ کلچرل شو پیش کیا جا سکے۔ فنکاروں کے لیے لباس سے لے کر زیورات اور دیگر ضروریات کی چیزیں اعلیٰ درجے کی ہوں گی۔

مزید پڑھیں: Kashmir G 20 Summit: سنہا نے جہلم ریور فرنٹ کا افتتاح کیا

سرینگر کے علاوہ دیگر سیاحتی مقامات پر بھی اسی طرح کے ثقافتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ مہمانوں کو رقص و موسیقی سے محفوظ کیا جا سکے۔ ایسے میں دو دہائیوں بعد یہاں کی ثقافت سے متعلق 10 نئے گانے ریلیز کئے جائیں گے۔ ڈوگری، کشمیری، گوجری، پہاڑی اور بھدرواہی زبانوں میں یہ گانے پیش کئے جائے گے۔ مجموعی طور پر جی 20 مندوبین کو کشمیری تہذیب و تمدن اور ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔

ادھر، جی 20 اجلاس پورے ملک کے لئے تاریخی موقع ہے لیکن جموں وکشمیر میں ٹورزم ورکنگ گروپ کا یہ اجلاس کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ لہذا تیاریوں میں کوئی کسر باقی نہ رہے اس کے لیے سرکاری افسران ہر چیز کو بڑی باریکی سے دیکھ رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت، لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکمہ کے افسران ہر چیز کو بین الاقوامی سطح کا بنا رہے ہیں تاکہ کشمیر کو بہترین اور خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.