ETV Bharat / state

کپواڑہ: بھارتی فوج نے پاکستانی میجر کی قبر کو درست کیا

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 9:46 AM IST

Updated : Oct 16, 2020, 11:17 AM IST

پاکستان سے تعلق رکھنے والے آرمی میجر کو چار دہائیوں قبل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب کارروائی میں ہلاک کرنے کے بعد نوگام سیکٹر میں دفن کیا گیا تھا۔

Army resuscitates
Army resuscitates

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی فوج نے جمعرات کو 1972 میں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں ایک کارروائی میں ہلاک ہوئے پاکستانی میجر کی قبر کو دوبارہ درست کیا ہے۔

ٹویٹ
ٹویٹ

دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے آرمی میجر کو چار دہائیوں قبل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب کارروائی میں ہلاک کرنے کے بعد نوگام سیکٹر میں دفن کیا گیا تھا جس کی قبر کو دوبارہ درست کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول پاکستانی میجر کی شناخت محمد شبیر خان کے طور پر ہوئی تھی جو پانچ مئی 1972 میں نوگام سیکٹر کے قریب ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے تھے اور انہیں وہیں دفن کیا گیا تھا۔
دریں اثنا بھارتی فوج نے ایک ٹویٹ میں نوگام سیکٹر میں مقتول میجر کی قبر کو احترام کے ساتھ دوبارہ درست کرنے کے متعلق جانکاری دی ہے۔
فوج نے کہا کہ بھارتی فوج کی روایت اور اخلاق کو مدنظر رکھتے ہوئے نوگام سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ ملحقہ مقام پر 05 مئی 1972 کو کارروائی میں ہلاک پاکستانی فوج کے میجر محمد شبیر خان کی ایک تباہ شدہ قبر کو دوبارہ درست کیا گیا۔
فوج نے کہا کہ ایک ہلاک ہوا فوجی، چاہے وہ جس بھی ملک سے تعلق رکھتا ہو، موت کے بعد عزت و وقار کا مستحق ہے۔ بھارتی فوج اس یقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2020, 11:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.