کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیفٹنینٹ عمر فیاض کو شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں نے تقریباً ساڑھے 3 برس قبل اغوا کرکے شہید کردیا تھا۔ 22 سالہ فیاض کو اس وقت جموں کے اکھنور میں 2 راجپوتانہ رائفل کے ساتھ پوسٹ کیا گیا تھا۔
9 مئی 2017 کو ، فیاض جنوبی کشمیر کے باٹا پورہ میں اپنے ماموں کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے۔ رات 10 بجے انہیں عسکریت پسندوں نے اغوا کر کے ہلاک کردیا تھا۔ گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد ان کی لاش ملی تھی۔ عمر فیاض کی موت کی خبر سے علاقے کی عوام میں غم و غصہ پھوٹ پڑا تھا۔ بھارتی فوج نے لیفٹننٹ فیاض کی یاد میں اسی برس 'کمانڈنٹ موٹیویشن ایوارڈ' متعارف کرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
' شیر کشمیر' باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر
عہدیداروں کےمطابق پہلا کمانڈنٹ موٹیویشن ایوارڈ'نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں 139 ویں این ڈی اے کورس کے کیڈٹ وجے بہادر کو پیش کیا گیا۔ اس ایوارڈ کےبعد فیاض عمر او ان کے اہل خانہ میں کافی خوشی ہے۔ ان کے استاذ شبیر احمد نے بھی بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ' یہ ایوارڈ بھارتی فوج کی قدیم رائفل ریجمنٹ میں سے ایک راجپوتانہ رائفلز کے ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔