ETV Bharat / state

سرینگر: جہلم میں کود کر خاتون نے کی خودکشی - دریائے جہلم میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے جمعہ کی صبح سرینگر کے سیمنٹ پل پر سے دریائے جہلم میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

سرینگر: جہلم میں کود کر خاتون نے کی خودکشی

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 11:36 AM IST

سرینگر کے نور بار علاقے میں ’’سیمنٹ پُل‘‘ پر سے دریائے جہلم میں کود کر ایک خاتون نے خود کشی کرلی۔

مقامی رضاکاروں اور پولیس کی مدد سے خاتون کے جسد خاکی کو بازیاب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون کا تعلق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل سے ہے۔

سرینگر: جہلم میں کود کر خاتون نے کی خودکشی

ذرائع نے مزید بتایا کہ جمعہ کی صبح خاتون نے ’سیمنٹ پُل‘ پر سے دریائے جہلم میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ چند روز قبل پالپورہ، عیدگاہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان نے اسی مقام پر جہلم میں کود کر خودکشی کی تھی۔

جب کہ گزشتہ روز سرینگر کے بٹہ مالو اور آری باغ، نوگام میں دو نوجوانوں نے خودسوزی کرکے اپنا کام تمام کر دیا تھا۔ وادی کشمیر میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.