ETV Bharat / state

Farooq Abdullah on Amarnath Tragedy: امرناتھ سانحہ کیوں پیش آیا، تحقیقات کی جانی چاہئے: فاروق عبداللہ - امرناتھ سانحہ کی تحقیقات

’’یاترا اس سے قبل بھی منعقد ہوتی آ رہی ہے، مختلف حکومتوں کے دور میں یاترا منعقد ہوتی آ رہی ہے Amarnath Tragedyتاہم سانحے کی جگہ آج تک کسی بھی حکومت نے ٹینٹ یا لنگر قائم نہیں کیے تھے۔‘‘

امرناتھ سانحہ کیوں پیش آیا، تحقیقات کی جانی چاہئے: فاروق عبداللہ

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 2:42 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امرناتھ سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ Amarnath Tragedy Farooq Abdullah Demands probeمنبر پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے انتظامیہ سے زخمی یاتریوں کا بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کو یقینی بنائے جانے کے علاوہ فوت ہوئے افراد کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

امرناتھ سانحہ کیوں پیش آیا، تحقیقات کی جانی چاہئے: فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امرناتھ یاترا سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سانحے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’یاترا اس سے قبل بھی منعقد ہوتی آ رہی ہے، مختلف حکومتوں کے دور میں یاترا منعقد ہوتی آ رہی ہے تاہم سانحے کی جگہ آج تک کسی بھی حکومت نے ٹینٹ یا لنگر قائم نہیں کیے تھے۔‘‘

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’مستقبل میں اس طرح کے نقصان سے بچنے کے لئے امرناتھ میں ہوئے حادثے کی تحقیقات کی جانی چاہئے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثوں سے بچا جا سکے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ امرناتھ گُپھا کے قریب جمعہ کی شام تقریباً 5.30 بجے بادل پھٹ گیا تھا جس میں 16 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ درجنوں لوگ لاپتہ ہیں۔

مزید پڑھیں: Amarnath Tragedy: امرناتھ گُپھا میں بادل پھٹنے سے کئی یاتری لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.