ETV Bharat / state

LG Manoj Sinha On Militants امن بگاڑنے کی تمام کوششوں کا موثر جواب دیا جا رہا ہے، منوج سنہا - جموں و کشمیر کی خبر

منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت نے یونین ٹریٹری میں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی فلاح وبہبودی کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 26, 2023, 3:22 PM IST

جموں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے ملی ٹنسی اور اس کے ماحولیاتی نظام کے خلاف حتمی حملہ شروع کردیا ہے تاکہ یونین ٹریٹری میں دائمی امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے ماحول کو درہم و برہم کرنے کی تمام کوششوں کا موثر جواب دیا جا رہا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یوم جمہوریہ کے موقعہ پر یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا، 'جموں وکشمیر میں سیکورٹی فورسز کا حوصلہ بلند ہے، امن کے ماحول کو درہم و برہم کرنے کی تمام کوششوں کا موثر جواب دیا جا رہا ہے۔'

ان کا کہنا تھا: ’سیکورٹی فورسز ملی ٹنسی، اس کے ماحولیاتی نظام اور اس کے حامیوں کے خلاف حتمی حملے میں مصروف عمل ہیں تاکہ دائمی امن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔' سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت نے یونین ٹریٹری میں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی فلاح وبہبودی کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو 84 ہزار کشمیری پنڈتوں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن کی اراضی اور جائیداد سال1990 میں زبردستی چھین لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھ، 'انتظامیہ ایسی جائیدادوں کو واپس حاصل کرکے کشمیری پنڈتوں کو حوالے کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔'

لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آ رہے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال2022 کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 55 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ سری نگر اور جموں میں عنقریب میٹرو ٹرینیں چلیں گی اور سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹیوبز بھی جنگی بنیادوں پر لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پہلی بار وومن انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیا جار ہا ہے اور قریب دو ہزار افسروں کی ترقیاں جو سال2001 سے رکی ہوئی تھیں، کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Narwal IED blast پولیس نے کئی مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں لیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.