ETV Bharat / state

Tourism Sector In Kashmir جی ٹوئنٹی کے بعد جموں وکشمیر کے سیاحتی سیکٹر میں بڑی تبدیلی آئی،سکریٹری محکمہ سیاحت - new tourist destinations in kashmir

محکمہ سیاحت کے سیکریڑی ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کہا کہ انتظامیہ 75 نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے جہاں تمام تر ضروری انفراسٹرکچر کو دستیاب رکھا جائے گا۔

after-g20-summit-in-kashmir-there-was-a-big-change-in-tourism-sector-says-secretary-tourism
جی ٹوئنٹی کے بعد جموں وکشمیر کے سیاحتی سیکٹر میں بڑی تبدیلی آئی،سکریٹری محکمہ سیاحت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 3:43 PM IST

سرینگر:محکمہ سیاحت کے سیکریٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کا کہنا ہے کہ جی ٹوئنٹی ٹورزم اجلاس کے انعقاد کے بعد جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت 75 نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے جہاں تمام تر ضروری انفراسٹرکچر کو دستیاب رکھا جائے گا۔موصوف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز سرینگر میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'جی ٹوئنٹی اجلاس کے بعد جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے میں بڑی تبدیلی آئی اور اب لوگ قومی سطح اور بین الاقوامی سطح کے ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں اور کہہ رہے ہیں یہ ایونٹس جموں و کشمیر میں ہی ہونے چاہیے'۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت 75 نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے جہاں تمام تر ضروری انفراسٹرکچر کو دستیاب رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر عابد رشید نے کہا کہ جس طرح موبائل نیٹ ورک کو یقینی بنانے کے لئے دودھ پتھری میں ٹاؤر قائم کیا گیا ہے اور اسی طرح یوسمرگ اور دیگر مقامات جہاں ضرورت ہے، میں بھی ایسا کام انجام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو پیلٹ فارم فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تاریخ پرانی ہے اور سرینگر ملک کا دوسرا قدیم ترین شہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری 4 ہزار سالہ تاریخ ہے اور آرٹ کا یہاں ایک بڑا رول رہا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.