ETV Bharat / state

Hottest Day Recorded In Kashmir کشمیر میں ماہ ستمبر میں گرمی کا 18 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 32.9 ڈگری ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 11سے 17 ستمبر تک وادی کشمیر میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر بوندا باندھی متوقع ہے۔

After 18 years, Srinagar records hottest September day
کشمیر میں ماہ ستمبر میں گرمی کا 18 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 32.9 ڈگری ریکارڈ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 8:43 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں ماہ ستمبر میں بھی گرمی کی شدت جاری رہتے ہوئے گرمی کا 18 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔سرینگر میں اتوار کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو معمول سے 4.7 ڈگری زیادہ ہے۔ ماہر موسمیات فیضان کینگ نے بتایا کہ وادی کشمیر میں ماہ ستمبر میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو معمول سے 4.7 ڈگری زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ستمبر 2005میں 33.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 18ستمبر 1934کو ابتک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 35.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Rain Deficit in Kashmir: کشمیر میں اگست کی طرح ستمبر بھی خشک رہنے کا قوی امکان

فیضان کینگ نے بتایا کہ شہرہ آفاق گلمرگ میں بھی 14برسوں کے بعد اتوار کے روز 24 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ27 ستمبر 2009میں گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.4 ڈگری درجہ کیا گیا جبکہ 3ستمبر 2005میں 26ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گیارہ سے 17 ستمبر تک وادی کشمیر میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران کہیں کہیں پر بوندا باندھی متوقع ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.