سرینگر: سرینگر کے نمچہ بل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم نصف درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نچہ بل سری نگر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب بارہ بجے ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ residential houses damaged in midnight blaze in Srinagar
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے انتہائی مشقت کرکے آگ کو قابو میں کیا لیکن تب تک کم سے کم چھ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔ خاکستر شدہ مکانوں کے مالکان محمد رفیق میر، اویس احمد میر، محمد اشرف میر، جلال الدین ڈار، محمد رفیق ترمبو، پروین بانو اور وسیم احمد ڈار ہیں۔ Fire broke out at Namchabal srinagar
دریں اثنا پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کی ہے۔ بتادیں کہ وادی میں آتشزدگی کے واقعات کا رونما ہونا بھی اب ایک معمول سا بن گیا ہے جس سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ پانچ روز قبل ہی سری نگر کے ہی گوجوارہ علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے کے دوران ایک مسجد شریف، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان خاکستر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : Fire guts eight shops in Zaina Kadal Srinagar:سرینگر کے زینہ کدل میں بھیانک آتشزدگی، 8 دکانیں خاکستر