ETV Bharat / state

SKIMS: صورہ میڈیکل کالج میں فیکلٹی سربراہ کی تقرری کےلیے کمیٹی کی تشکیل

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 1:25 PM IST

جنرل ایڈمنسٹریشن کے20 اکتوبر 2021 کو جاری آرڈر کے تناظر میں جاری ایک حکمنامے کے مطابق تشکیل دی گئی کمیٹی کو 10روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

صورہ میڈیکل فیکلٹی کے سربراہ کی تقرری کے لیے سفارشی کمیٹی تشکیل

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) صورہ میں میڈیکل فیکلٹی کے سربراہ کی تعیناتی کیلئے سفارشی کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی گئی ہے۔

عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن کے20 اکتوبر 2021 کو جاری آرڈر کے تناظر میں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں تعینات پروفیسر کی اہلیت اور شرائط کےمطابق میڈیکل فیکلٹی کے سربراہ کے طور پر تعیناتی کیلئے5رکنی سفارشی کمیٹی کو تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی کی کمان ایڈیشنل چیف سیکریٹری (فائنانس کمشنر محکمہ صحت و طبی تعلیم) کو سپرد کی گئی ہے۔ جبکہ کمیٹی میں سکمز صورہ کے سابق ڈائریکٹر و ممبر گورننگ باڈی پروفیسر ایم ایس کھورو، ایمز جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شکتی گپتا، محکمہ صحت و طبی تعلیم کے سیکریٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر شوکت احمد جیلانی اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر و خصوصی سیکریٹری ممبران کے طور پر کام کریں گے۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی کو عمومی انتظامی محکمہ کو 10روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.