ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کشمیر میں ایک ہی دن میں چار اموات

وادی کشمیر میں ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار سمیت چار افراد کی کورونا میں مبتلا ہوکر جان سے ہاتھ دھونے کے ساتھ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں اس وائرس سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 45 ہوگئی ہے۔

کشمیر میں ایک ہی دن میں چار اموات
کشمیر میں ایک ہی دن میں چار اموات
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 8:57 PM IST

وادی کشمیر میں پیر کے روز سرینگر، اننت ناگ، کپواڑہ اور پلوامہ سے ایک ایک موت رپورٹ ہوئی۔ جہاں ضلع اننت ناگ میں کورونا میں مبتلا ایک سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ بیٹھا وہیں پلوامہ میں کورونا سے متعلق پہلی موت رپورٹ ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے پانپور سے تعلق رکھنے والے ایک 55 سالہ شخص، جو کورونا سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا، کی یہاں ڈل گیٹ میں واقع امراض سینہ کے ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلوامہ میں کورونا میں مبتلا کسی شخص کی موت کا پہلا واقعہ ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا ایک 65 سالہ شخص کی پیر کی دوپہر اسی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔ سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ کپوارہ کے ہندوارہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا ایک 65 سالہ شخص کی پیر کی دوپہر کو موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کئی عارضوں میں مبتلا تھا۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار کی شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر جبکہ ضلع سری نگر کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ہسپتال برائے امراض سینہ ڈل گیٹ سری نگر میں موت واقع ہوئی ہے۔

سکمز صورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اننت ناگ کے ارنہال علاقے میں تعینات اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف کی 90 بٹالین سے وابستہ ایک 40 سالہ اہلکار کو یہاں 4 جون کو لایا گیا جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور اس کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی سی آر پی ایف اہلکار سائنس لینے کی میں تکلیف کی بیماری سے بھی دوچار تھا۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں یہ کسی سی آر پی ایف اہلکار کی کورونا میں مبتلا ہوکر موت واقع ہونے کا پہلا کیس ہے۔

سی آر پی ایف کے ترجمان جنید خان نےمذکورہ جوان کے کورونا میں مبتلا ہو کر موت واقع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوفی جوان کا بیمار ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متوفی سی آر پی ایف جوان کی آخری رسومات کورونا وائرس پروٹوکال کے تحت یہیں انجام دی جائیں گی اور معمول کے برعکس لاش کو آبائی علاقہ نہیں بھیجا جائے گا۔

دریں اثنا سرینگر کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا ایک 35 سالہ شخص کی سی ڈی ہسپتال میں موت واقع ہوئی ہے۔

سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹںڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ خانیار سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ متوفی ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوا تھا اور اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ موصوف ڈاکٹر نے مزید کہا کہ متوفی کو پہلے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے اس کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سی ڈی ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔

ان تین اموات کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق مرنے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے جن میں سے 40 کی موت کشمیر میں واقع ہوئی ہے جبکہ پانچ کا تعلق جموں سے ہے۔ کشمیر میں کورونا سے متعلق مرنے والوں میں سے دو غیر کشمیری ہیں جن میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک درزی شامل ہیں۔

وادی کشمیر میں اب تک ضلع سرینگر میں مرنے والوں کی تعداد دیگر تمام اضلاع سے زیادہ ہے جہاں اب تک کورونا میں مبتلا 12 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سرینگر کے بعد دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک سات اموات درج ہوئی ہیں جبکہ اننت ناگ میں پانچ، کولگام میں چار، شوپیاں میں تین، کپوارہ میں تین، بڈگام میں دو اور بانڈی پورہ اور پلوامہ میں ایک ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر راہی ملک عدم ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.