ETV Bharat / state

کشمیر: 4.8 شدت کا زلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں - سرینگر شہر میں 3.6 شدت کا زلزلہ

جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

کشمیر: 4.8 شدت کا زلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 1:16 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں ہفتے کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسیمولوجی (این سی ایس) کے مطابق " آج دوپہر 12 بج کر دو منٹ پر جموں کشمیر میں 4.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا اور اس کا مرکز جموں و کشمیر کا ہی کوئی علاقہ تھا جب اس کی گہرائی 120 کلومیٹر درج کی گئی۔"

اس سے قبل رواں ماہ کی 22 تاریخ کو بھی سرینگر شہر میں 3.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ زلزلہ رات کے 9 بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا تھا۔

جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

جموں و کشمیر کی بات کریں تو ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی ہوئی ہے۔ سن 2005 کیا اکتوبر ماہ کی چار تاریخ صبح نو بج کر بیس منٹ پر علاقے میں قیامت خیز زلزلہ آیا جس کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے آر پار 80 ہزار افراد کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان بھی ہوا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.