ETV Bharat / state

اگست ماہ میں 18 عسکریت پسند ہلاک: دفاعی ذرائع - آپریشن آل آوٹ'

سال رواں کے دوران اب تک پاکستان نے جموں وکشمیر کی سرحدوں پر 430 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 1:23 PM IST

جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری 'آپریشن آل آوٹ' کے تحت ماہ اگست کے دوران 18 عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ 108 عسکریت پسندوں کے اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا: 'جموں و کشمیر میں خاص طور پر دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد آپریشن آل آوٹ' کے تحت سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابیاں ملیں۔ ماہ اگست 2020 میں ہی مختلف آپریشنز کے دوران 18 عسکریت پسند ہلاک کئے گئے جبکہ 108 عسکریت پسندوں کے اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا'۔

انہوں نے کہا کہ ماہ اگست میں ایک عسکریت پسند نے خود سپردگی بھی اختیار کی اور 13 سے 20 اگست کے دوران عسکریت پسندوں کی دو بڑی کمین گاہوں کو تباہ بھی کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے اعانت کار عسکریت پسندوں سے زیادہ خطرناک ہیں۔

انہوں نے کہا: 'سیکورٹی فورسز جموں و کشمیر میں عسکری سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے اپنی زندگیاں نچھاور کرتے ہیں اور عسکریت پسندوں کے اعانت کاروں کا عسکریت پسندوں کو منطقی سپورٹ فراہم کرنا نا قابل قبول ہے، یہ لوگ عسکریت پسندوں سے زیادہ خطرناک ہیں، انہیں بخشا نہیں جائے گا'۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ سال رواں کے دوران اب تک پاکستان نے جموں وکشمیر کی سرحدوں پر 430 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ امسال 31 اگست تک 165 عسکریت پسند مارے گئے اور ماہ اگست تک 27 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.