ETV Bharat / state

'گیارہویں جماعت کے امتحانات متعلقہ اسکولوں میں منعقد ہوں گے'

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 12:56 PM IST

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن، امیدواروں کے لئے داخلہ کارڈ ازخود تیار کریں گا۔ امتحان کے انعقاد میں درکار ضروری سازو سامان بشمول اسٹیشنری وغیرہ ازخود فراہم کرے گا۔ وہیں بوڑد جوابی پرچوں کی مارکنگ کا کام بھی انجام دے گا۔

گیارہویں جماعت کے امتحانات متعلقہ اسکولوں میں منعقد ہوں گے

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے گیارہویں جماعت کے سالانہ ریگیولر امتحانات کا انعقاد متعلقہ اسکولوں کے اندر ہی کرانے کا فیصلہ لیا یے۔

بورڈ کی جانب سے ایک نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کشمیر اور جموں ڈیوژنوں کے سرمائی زون میں گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے الگ سے امتحانی مراکز کا قیام عمل میں نہیں لایا جائے گا جبکہ یہ امتحانات متعلقہ اسکولوں کے اندر لئے جائے گے۔

نوٹفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے امتحانی عملہ متعلقہ اسکول میں ہی تعینات کریں گا۔ تاہم عملے کی تعیناتی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن سے تصدیق کرائی جائے گی۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن، امیدواروں کے لئے داخلہ کارڈ ازخود تیار کریں گا۔ امتحان کے انعقاد میں درکار ضروری سازو سامان بشمول سٹیشنری وغیرہ ازخود فراہم کرے گا۔ وہیں بوڑد جوابی پرچوں کی مارکنگ کا کام بھی انجام دے گا۔

کوروناوائرس کی وجہ سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات دیر سے شروع کئے گئے البتہ گیاہوریں جماعت کے امتحانات سے متعلق بورڈ نے کوئی فیصلہ نہیں لیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ ماہ گیارہویں جماعت کے طلبہ وطالبات نے احتجاج بھی کئے تھے، جس میں انہوں نے سالانہ نصاب مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ماس پروموشن کی مانگ کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.