ETV Bharat / state

Jan Aushadhi Kendra in JK: جموں وکشمیر میں مزید 108 جن اوشدھی مراکز کا قیام - health news jk

کشمیر صوبے میں جن اشدھی کیندروں کی فی الحال تعداد 57 ہیں جن میں ضلع سرینگر میں 8، پلوامہ میں 6، گاندربل ضلع میں 6، بانڈی پورہ میں 5، کپواڑہ ضلع میں 10، اننت ناگ میں 6، شوپیاں میں 1، کولگام میں 4، بارہمولہ میں 5 اور ضلع بڈگام میں 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ Jan Aushadhi Kendra in JK

108-more-jan-aushadhi-kendras-setup-in-j-and-k
جموں وکشمیر میں مزید 108 جن اوشدھی مراکز کا قیام
author img

By

Published : Jul 5, 2022, 4:07 PM IST

سرینگر: سستی قیمت پر جنرک ادویات کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے لیے مزید 108 نئے جن اوشدھی کیندر کو عوام کے نام وقف کیا۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں جن اوشدھی کیندروں کی کُل تعداد 230 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 57 کشمیر اور 51 جموں صوبے میں قائم کیے گئے۔ Jan Aushadhi Kendra in JK

ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کے ترجمان کے مطابق 'جن اوشدھی اسٹورز' سستی قیمتوں پر معیاری ادویات فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ سستی قیمتوں پر عام ادویات دستیاب رہنے سے لوگ خاص کر غریب عوام کو فائدہ پہنچتا ہے۔ مہنگے برانڈز کی دوائیں جو لوگوں کی قوت خرید کے باہر ہے وہ جن اوشدھی اسٹورز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کشمیر صوبے میں جن اوشدھی کیندروں کی فی الحال تعداد 57 ہیں جن میں ضلع سرینگر میں 8، پلوامہ میں 6، گاندربل ضلع میں 6، بانڈی پورہ میں 5، کپواڑہ ضلع میں 10، اننت ناگ میں 6، شوپیاں میں 1، کولگام میں 4، بارہمولہ میں 5 اور ضلع بڈگام میں 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اسی طرح جموں خطہ میں جن اوشدھی ادویات مراکز کی تعداد 51 ہیں جن میں جموں میں 11، ضلع ڈوڈہ میں 2، ضلع پونچھ میں 9، ضلع راجوری میں 5، ضلع رامبن میں 3، ضلع ریاسی میں 6، ضلع سانبہ میں 10، ضلع کٹھوعہ میں 4 اور 2 مراکزادھم پور ضلع قائم کیے گئے ہیں۔

جن اوشدھی ادویات کے یہ مراکز جموں و سرینگر میں انہتائی نگہداشت والے ہسپتالوں، ضلع ہسپتالوں، سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ کیئر مراکز کے اندر قائم کیے گئے ہیں جو دور دراز کے علاقوں کا بھی احاطہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے جموں و کشمیر میں جن اوشدھی اسکیم سال 2010 میں شروع کی گئی تھی اور پہلا اسٹور ریڈ کراس بلڈنگ ایکسچینج روڈ سرینگر میں 9 مئی 2011 کو کھولا گیا تھا۔ جن اوشدھی ادویات کی قیمتیں کھلے بازار میں برانڈڈ ادویات کی قیمتوں کے مقابلے میں 50 سے 90 فیصد کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.