تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں 1013 نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 44،570 پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ 17 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 7 کا تعلق جموں سے ہے اور 10 کا تعلق کشمیر سے ہے۔
علاوہ ازیں 433 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 69 کا تعلق جموں سے ہے اور 364 کا تعلق کشمیر سے ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 44،570 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 11،009 فعال ہیں اور 32،760 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 801 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔