ETV Bharat / state

Army Vehicle Accident in shopian: شوپیاں میں سڑک حادثہ، 3 فوجی ہلاک، 4 زخمی - اہم خبر شوپیاں

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک سومو گاڑی جس میں فوجی اہلکار سوار تھے، حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثہ میں 3 فوجی ہلاک جب کہ 4 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدہ فوجیوں کی شناخت رام اوتار اور پون جی کے طور پر ہوئی ہے۔ Army Vehicle Accident In Shopian

TWO ARMY MAN KILLED IN ROAD ACCIDENT IN SHOPIAN
شوپیاں میں فوجی گاڑی حادثہ کا شکار، دو فوجی ہلاک
author img

By

Published : Apr 14, 2022, 4:19 PM IST

Updated : Apr 14, 2022, 8:03 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جمعرات کی سہ پہر ساڑھے چار بجے ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر JK03A 7283 کو حادثہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ ٹاٹا سومو گاڑی میں فوجی اہلکار سوار تھے اور گاڑی تیز رفتاری سے سڑک پر چل رہی تھی۔ لوگوں کے مطابق سومو گاڑی کنی پورہ پل کے نزدیک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور ایک دیوار کے ساتھ جا ٹکرا گئی۔

شوپیاں میں سڑک حادثہ، دو فوجی ہلاک چار زخمی

حادثے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 4 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا،جہاں سے انہیں سرینگر ہسپتال ریفر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ سبھی فوجی اہلکار 44 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ہیں اور چوگام فوجی کیمپ شوپیاں میں تعینات تھے۔ہلاک شدہ فوجیوں کی شناخت رام اوتار اور پون جی کے بطور ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بادی گام زینہ پورہ شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پوندوں کے مابین تصادم شروع ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی 44 آر آر سے وابستہ فوجی اہلکار سومو میں سوار ہو کر زینہ پورہ کی طرف جا رہے تھے کہ کنی پورہ کے مقام پر گاڑی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں اُس میں سوار سات اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دو فوجیوں کو مردہ قرار دیا۔مہلوکین کی شناخت حولادار رام اوتار اور سپاہی پون گوتم کے بطور ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں زخمی ہوئے مزید 2 اہلکاروں کو انتہائی نازک حالت میں بادامی باغ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔

Last Updated : Apr 14, 2022, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.