شوپیاں: وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والی86 کلو میٹر طویل مغل شاہراہ کو چار روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا۔ تاریخی مغل روڈ کو چار روز قبل برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے اسے ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنایا گیا۔ Traffic Restored on Mughal Road
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’آج (پیر) سے مغل روڑ کو ٹریفک کی آواجاہی کے لیے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے اس روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت شروع ہوگئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلائیں۔
عہدیدار کا مزید کہنا ہے کہ پہاڑی راستہ ہونے اور برفباری ، کم درجہ حرارت کی وجہ سے روڈ پر پھسلن ہے وہیں تودے گر آنے کا بھی خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ تاریخی مغل شاہراہ، سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بعد واحد شاہراہ ہے جو زمینی راستہ سے وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ جوڑتی ہے۔