پہاڑی ضلع شوپیاں کے کیلر علاقے میں قائم سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بنیادی ضروریات کے فقدان کے باعث Kellar Hospital Lacks Basic Facilities مریضوں سمیت تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ کیلر سمیت دیگر پہاڑی علاقے کے لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے اگر چہ محکمہ صحت نے ایک سب ڈسٹرکٹ اسپتال قائم کیا ہے Sub District Hospital Kellar Shopian تاہم ہسپتال میں بنیادی ضروریات کے فقدان کے باعث یہاں آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
کیلر ہسپتال Sub District Hospital Kellar Shopian میں موجود مریضوں اور تیمارداورں نے بتایا کہ سخت سردی کے ان ایام میں گرمی کا معقول انتظام نہ ہونے کے باعث انہیں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں گرم پانی تک کا بھی انتظام نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں ایک وارڑ میں قریب 12 مریض ہیں جن کے لیے گیس پر چلنے والی ایک چھوٹی بخاری رکھی گئی ہے جبکہ گرمی کا کوئی معقول اور متبادل انتظام نہیں ہے۔ ان کے مطابق اسپتال میں موجود بیت الخلا کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔