شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خواتین کے لئے ایک لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔ SSP shopian Inaugurates Library for womenضلع میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایسی لائبریری ہے جو خواتین کے لئے مخصوص رکھی گئی ہے۔ اس لائبریری میں بیک وقت 40 سے زائد طالبات کے لئے مطالعہ کی گنجائش ہے۔ لائبریری کا افتتاح ہفتہ کو ایس پی شوپیاں تنوشری نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے دیگر افسران کے ہمراہ کیا۔
ایس پی شوپیاں نے اس حوالہ سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ خواتین کے لیے بہترین اقدام ہے اور جہاں طالبات مختلف موضوعات پر کتابوں کا مفت مطالعہ کر سکتی ہیں۔ Separate Library for Women in Shopianانہوں نے مزید کہا کہ لائبریری سے استفادہ حاصل کرکے طالبات کو کسی بھی امتحان کی تیاری میں مدد حاصل ہو سکتی ہے۔
دریں اثناء ایس ایس پی شوپیاں نے کہا کہ شوپیاں پولیس بھی خواتین کے لیے مخصوص لائبریری کے لیے کتابوں سمیت دیگر اشیاء فراہم کرے گی۔