ETV Bharat / state

FIR Against Facebook Page: سوشل میڈیا نیوز پیج 'دی ریئل کشمیر' کے خلاف کیس درج

جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا نیوز پیج 'دی رئیل کشمیر' کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پیچ نے لولاب انکاؤنٹر کے بارے میں غلط خبر شائع کی ہے۔ FIR Against Facebook Page The Real Kashmir News

social-media-facebook-news-page-the-real-kashmir-news-booked-for-spreading-fake-news-says-police
سوشل میڈیا نیوز پیج 'دی رئیل کشمیر' کے خلاف کیس درج
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 10:37 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے سوشل میڈیا نیوز پیج ”دی ریئل کشمیر“ کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس نے فیس بک نیوز پورٹل کے خلاف چندی گام لولاب انکاونٹر کے بارے میں عام لوگوں کو گمراہ کرنے کے ارادے سے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلانے کی پادائش میں ایف آئی آر نمبر 43/2022 انڈر سیکشن 153 501(1) درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔FIR Against Facebook Page The Real Kashmir News

پولیس ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں اتوار کے روز ہونے والے انکاؤنٹر میں شوکت احمد شیخ سمیت لشکر کے چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں سیدھو شوپیاں سے تعلق رکھنے والے شوکت احمد شیخ کو آئی ای ڈی دھماکہ میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

اس ضمن میں شوپیاں پولیس نے 7 جون کو ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے آئی ای ڈی کیس کے سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے دو معاونین کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی شوپیاں نے بتایا تھا کہ ان دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو آئی ای ڈی معاملہ میں ملوث تھے۔ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت پولیس نے سیدھو شوپیاں کے رہنے والے شوکت احمد شیخ ولد عبد الاحد شیخ اور پرویز احمد لون ولد نظیر احمد لون کے طور پر کی تھی۔

مزید پڑھیں:

Shelling on Protesters in Shopian: شوپیاں میں احتجاجی مظاہرین پر شلنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.