ETV Bharat / state

Traffic Restored on Mughal Road : موسم میں بہتری، مغل روڈ پر ٹریفک بحال - شوپیاں مغل روڈ ٹریفک بند

موسمی خرابی کے بعد ایک روز تک بند رہنے کے بعد مغل روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 12:10 PM IST

شوپیاں (جموں کشمیر) : وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور ضلع راجوری کے ساتھ جوڑنے والے86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو ایک روز تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ مغل روڈ کو گزشتہ صبح برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا اور روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے اس روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنایا گیا اور اس روڑ پر ٹریفک کی آمد و رفت شروع کی گئی ہے۔

محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ وادی کشمیر میں خراب موسم کے باعث جہاں میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی وہیں پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوئی جبکہ مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے میں بی برفباری ہوئی جس کے پیش نظر اس روڈ کو بند کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی اس روڑ کو ٹریفک کی آوا جاہی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے اس روڑ پر ٹریفک کی آمد و رفت شروع ہوگئی ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے وقت وقت پر جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزریز پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلائیں کیونکہ پہاڑی راستہ ہونے کی وجہ سے اس روڈ پر پسیاں گر آنے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ کئی مقامات پر پھسلن بھی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: Stranded Drivers on Sgr Jmu Highway: سرینگر جموں شاہراہ بند، ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو زمینی راستے سے صوبہ جموں کے ساتھ ملانے والی سرینگر جموں شاہراہ کے بعد مغل روڈ ہی ایک متبال راستہ ہوتا ہے، تاہم موسم میں خرابی خاص کر برفباری اور بارشوں کے دوران سڑک کھسکنے، مٹی کے تودے گر آنے کے سبب سرینگر جموں شاہراہ سمیت مغل روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.