گزشتہ روز جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں پیش ائے تصادم کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے 12 سیکٹر راشٹریہ رائفلز کے کمانڈر اجے کٹوچ نے کہا کہ ہلاک شدہ تینوں عسکریت پسندوں کی پہچان ابھی نہیں ہوئی ہے لیکن لگتا ہے کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کے خلاف آئی ای ڈی دھماکے کرنے کی فراق میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو امشی پورہ شوپیان میں پانچ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ تاہم تصادم ختم ہونے پر تین عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک عسکریت پسندوں کے قبضے سے آئی ای ڈی مواد برامد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوپیان انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمیں مسلسل اطلاع مل رہی ہے کہ عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔'
اجے کٹوچ نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے، جس سے اُمید پیدا ہوتی ہے کہ جنوبی کشمیر میں امن و امن بحال ہو جائے۔