شوپیاں: سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا وعوی کیا ہے ۔گرفتار عسکریت پسند معاون کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ معاون سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین اور 8 پستول راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدہ معاون عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے لیے کام کرتا تھا اور اس سلسلے میں پولیس نے پولیس اسٹیشن امام صاحب شوپیاں میں ایک ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں: Militant Associate Arrested اونتی پورہ میں دو عسکریت پسند معاون گرفتار
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے اونتی پورہ علاقہ میں تلاشی کارروائی کے دوران دو عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار معاونین کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔گرفتار معاونین کی شناخت بشیر احمد اور گلزار احمد ساکنان ترال کے بطور ہوئی ہے۔ گرفتار معاونین کے قبضے سے ایک اے کے 56 رائفل، اے کے رافئل کے میگزین، اے کے رائفل کے 56 راؤنڈ، پستول 4 عدد، پستول میگزین 6 عدد، پستول لائیو راؤند 24 عدد برآمد کی گئیں۔