گزشتہ چند روز سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے یومیہ مثبت معاملات Corona Surge in J&Kمیں ہوش ربا اضافے کے ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے سختی کے ساتھ ایس او پیز کی عمل درآمد کے علاوہ کئی دیگر انتظامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع شوپیاں میں انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی عملدرآمد کو یقینی بنائے جانے کے لئے مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو Market Checking Drive in Shopianکا آغاز عمل میں لایا گیا۔
محکمہ ریونیو اور شوپیاں پولیس کی مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے بازار کا معائنہ کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی خصوصا ماسک نہ پہننے والے کئی افرد Covid SOP violaters Fined in Shopianسے جرمانہ وصول کیا۔
وہیں ٹیم نے بازاروں سمیت مساجد و خانقاہوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دی۔
ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ایس او پیز کی سختی سے عمل درآمد کرنے خصوصا ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائے جانے سے متعلق حکمنامہ جاری کیا ہے۔
جاری کیے گئے حکمنامے میں سیاسی، سماجی، ثقافتی، مذہبی و دیگر تقاریب کے دوران 25 سے زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Spike in Covid Cases In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کی لہر نے شدت اختیار کر لی
وہیں ضلع میں تمام کالج، اسکول و کوچنگ مراکز کو بند کرتے ہوئے آن لائن درس و تدریس کی تلقین کی گئی ہے۔
دریں اثناء، جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح شوپیاں میں بھی شبانہ کرفیو سمیت ویک اینڈ (ہفتہ و اتوار) کو بندشیں نافذ کی گئی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔