ETV Bharat / state

Farooq Abdullah On IB آئی بی نے کشمیر میں 15 ہزار بچوں کو تیار کیا، فاروق عبداللہ

author img

By

Published : May 11, 2023, 3:43 PM IST

Updated : May 11, 2023, 5:55 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ضلع شوپیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' بھارتی سراغ رساں ادارے انٹلی جینس بیورو (آئی بی) نے 15 ہزار بچوں کو تیار کیا ہے جو کشمیر کی خبریں آئی بی کو دے رہے ہیں ۔ آئی بی ان بچوں کو ہر مہینے پیسہ دیے رہی ہے۔'

ib-trained-15-thousand-children-in-kashmir-farooq-abdullah
آئی بی نے کشمیر میں 15 ہزار بچوں کو تیار کیا، فاروق عبداللہ

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ویہل علاقے میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے شیخ محمد منصور کی یوم وصال کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ محمد منصور کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ و ممبر پارلیمنٹ سرینگر فاروق عبداللہ کے علاوہ پارٹی کے سینیئر لیڈران سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔
اس دوران فاروق عبداللہ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کو کہا۔ انہوں نے لوگوں سے پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا مانگنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک آج کل ایک ایسے بحران سے گزر رہا ہے کہ معلوم ہی نہیں کہ یہ ملک بچے گا بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جتنا مضبوط ہوگا اتنا ہم سب ٹھیک ہوں گے۔

فاروق عبداللہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنی طرف بھی توجہ دیں، اپنے بچوں کی طرف بھی دھیان دیں اور انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ آج کل بھارتی سراغ رساں ادارے انٹلی جینس بیورو (آئی بی) ہمارے بچوں کو پیسے دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ہزار بچے تیار کیے ہیں جنہیں ہر مہینے پیسے دیے جارہے ہیں۔ انہیں معلوم نہیں کہ جس طرح سے دوسروں کو قتل کیا جاتا ہے کل انہیں بھی اسی طرح قتل کیا جائے گا۔ وہ نوجوان اس وقت سمجھ رہے ہیں کہ ایسا ہی چلتا رہے گا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان لڑکوں کو موبائل فون دیے گئے ہیں تاکہ وہ انہیں اطلاعات فراہم کریں۔

جموں وکشمیر کے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی کیلئے وسیع تر اتحاد کی بات دہراتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ہمیں اپنے تشخص اور پہچان کو واپس لانا ہے تو ہمارا ہر حال میں آپسی اختلافات اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا ضروری ہے اور اگر ہم ٹولیوں میں بٹے رہے ہیں تو ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف جموں و کشمیر کی صورتحال دگرگوں ہے بلکہ ملک کا ماحول بھی غیر ہے۔ آج ایک منظم سازش کے تحت لوگوں کو ہندو، مسلم ،سکھ اور دیگر طریقوں سے تقسیم کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ جموں وکشمیر بھی برابر چل رہا ہے۔جموں وکشمیر میں غربت ،افلاس اور غلامی سے نجات دلانے کیلئے عظیم قربانیاں پیش کی گئیں ہیں اور اسی کی بدولت یہاں کے عوام کو عزتِ نفس، وقار، خود اعتمادی اور خدا اعتمادی کی زندگی نصیب ہوئی

مزید پڑھیں: Farooq Abdullah on Pakistan فاروق عبداللہ نے پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی اپیل کی

فاروق عبداللہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور نیشنل کانفرنس کو مضبوط کریں کیونکہ جب تک تنظیم ہے، تب تک سب کچھ ہے۔فاروق عبداللہ نے لوگوں کو بتایا کہ وہ الیکشن کے لیے تیار رہے اور بڑھ چڑھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرے اور نیشنل کانفرنس کو کامیاب بنائیں ۔کرناٹک انتخابات کے ایگزٹ پول کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں میں فاروق عبداللہ نے بتایا کہ ایگزٹ پول فائنل نتائج نہیں ہوتے ہیں۔

Last Updated : May 11, 2023, 5:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.