شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔Encounter in Shopian
تفصیلات کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز ،سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد واٹھو شوپیاں علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کی۔
اس دوران ایک رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی فروسز نے بھی جوابی کارورائی شروع کی۔
تازہ اطلاع ملنے تک علاقہ میں گولیوں کا تبادلہ تک گیا ہے وہیں اندھیرا ہونے کی وجہ سے سکیورٹی فورسز نے علاقے میں فلڈ لائٹس لگا کر روشنی کا انتظام کر لیا۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا تاکہ کوئی بھی عسکریت پسند اندھیرا کا فائدہ نہ اٹھا کر بھاگ سکے۔
قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے ٹویٹر پت انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دینت ہوئے لکھا کہ شوپیاں کے واٹھو علاقہ میں سکیورٹی فروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں جاری ہے۔