ETV Bharat / state

Shopian Residents Demand Road Construction: سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے اعلانات کاغذوں تک ہی محدود - دیوپورہ تا سربل علاقے کی سڑک انتہائی خستہ

مرکزی سرکار و یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے جہاں وادیٔ کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کئی اعلانات کیے جا رہے ہیں Developmental Works in J&K وہیں دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ’’سرکاری اسکیمیں اور اعلانات محض کاغذوں کی حد تک ہی محدود ہیں۔‘‘

Shopian Residents Demand Road Construction: ’سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے اعلانات کاغذوں تک ہی محدود‘

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 5:56 PM IST

وادیٔ کشمیر کے کئی دور دراز اور دیہی علاقوں کے باشندے دور جدید میں بھی بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف سرکاری دفاتر کا چکر کاٹتے اور احتجاج کرتے رہتے ہیں۔ Lack of Basic facilities۔ ان علاقوں میں جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع شوپیاں کا سربل علاقہ بھی شامل ہے۔

ضلع شوپیان کے سربل علاقے کے باشندے سڑک جیسی بنیادی ضرورت سے محروم

قریب 300 کنبوں پر مشتمل سربل علاقے کے باشندے سڑک جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ No Proper Roads in Sarbal Shopian۔ سربل علاقے میں متعدد مقامات پر جہاں آج بھی سڑکوں پر برف جمع ہے وہیں یہاں کی سڑکیں کافی خستہ Dilapidated Roads in Sarbal, Shopian ہو چکی ہیں۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ شوپیان میں دیوپورہ تا سربل علاقے کی سڑک انتہائی خستہ ہے، جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Dilapidated Roads in Sarbal, Shopian irks Residents۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں سڑک کی تعمیر کے حوالے سے متعلقہ افسران لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے آئے روز ہزاروں کروڑ روپے واگزار کرنے کے اعلانات ہوتے رہتے ہیں، تاہم یہ اعلانات محض کاغذوں اور تقاریر کی حد تک ہی محدود نظر آتے ہیں۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا: ’’سڑک کی تعمیر کے حوالے سے سبھی محکمہ جات اپنا پلو جھاڑتے ہیں، محکمۂ تعمیرات عامہ کے افسران کہتے ہیں نبارڈ، پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑک کی تعمیر کو منظوری دی کی گئی ہے۔ برسوں سے متعلقہ افسران بہانے بنا کر سڑک کی تعمیر کو ٹالتے رہتے ہیں۔‘‘

مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کئی بار متعلقہ محکموں کے چکر کاٹے جو ان کے مطابق ہمیشہ ’’بے سود ثابت ہوئے۔‘‘

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں، مشتاق سمنانی نے سربل علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر روڈ کو تعمیر کیے جانے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.